.

سعودی فضائیہ کے سربراہ اپنے عہدے سے سبکدوش، جبری ریٹائرئمنٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عوض سحیم کو فوجی سربراہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں جبری طور پر ریٹائر کرنے کا شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے۔

نیز شاہی فرمان ہی کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیاں کو بھی مسلح فوج کی سربراہی سے ہٹاتے ہوئے جبری طور پر ریٹائر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت میجر جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی دیتے ہوئے جنرل سحیم کی جگہ فوج کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے ذریعے وزارت دفاع کے مختلف شعبوں میں بہتری کے لئے ایک ترقیاتی پیکج کا مسودہ بھی منظور کیا گیا ہے۔