حوثی باغیوں کا صنعاء میں عراقی سفارت خانے پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء میں عراق کے سفارت خانے پر دھاوا بول کر اس میں توڑپھوڑ کی اور عملے کو زدو کوب کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب حوثیوں نے صنعاء میں کسی سفارت خانے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کی طرف سے صنعاء میں موجود سفارتی مراکز پرحملے، دفاتر کی توڑپھوڑ اور عملے کو زدو کوب کرنے کا سلسلہ معمول بن چکا ہے۔

حوثی شدت پسند تمام تر عالمی اور اخلاقی سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دوسرے ملکوں کے سفارت کاروں اور سفارت خانوں کو انتقامی حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

بدھ کو یمنی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حوثیوں کی طرف سے عراقی سفارت خانے پرحملے اور عملے کو زدو کوب کیے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی سفارت خانے پرحملہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی سفارت آداب کی کھلم کھلا توہین ہے۔ اس طرح کے واقعات کا مقصد پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

بیان میں حوثیوں کے شرمناک کردار کے واقعات کے تکرار اور ان کے سنگین نتائج پر سخت تنبیہ کی گئی اور کہا گیا ہے کہ غیرملکی سفارت خانوں پر حملوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اورانہیں اپنے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں