سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے دوران بلیوٹوتھ سے فون کال پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ کے دوران بلیوٹوتھ کے ساتھ ایئرفون کو استعمال کرتے ہوئے فون کال کرنے پر پابندی اور خلاف ورزی پر جرمانہ کی سزا مقرر کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ حکم نامہ ایک شہری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پرپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔

ایک شہری نے سلام کے بعد ٹریفک اتھارٹی سے پوچھا کہ آیا ڈرائیونگ کےدوران بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو چھوئے بغیر فون کال کی جاسکتی ہے تواس کے جواب میں حکام نے واضح کیا ڈرائیونگ کے دوران کسی بھی حالت میں موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے۔ چاہے وہ بلیوٹوتھ سستم کے ذریعے ہو یا موبائل کو چھونے کی شکل میں ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں