ترک فوج کے عفرین پر فضائی حملے میں شامی رجیم کےوفادار 36 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے شمال مغربی شہر عفرین پر ترک فوج کے فضائی حملے میں صدر بشارالاسد کی حکومت کے وفادار 36 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔وہ عفرین میں شامی کرد ملیشیا کی حمایت میں ترک فوج کے خلاف لڑائی کے لیے موجود تھے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ عفرین کے علاقے کفر جنہ میں ترک طیاروں نے اسد رجیم کے وفادار جنگجوؤں کو فضائی بمباری میں نشانہ بنایا ہے۔اس علاقے پر گذشتہ 48 گھنٹے میں ترکی کا یہ تیسرا فضائی حملہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں