شامی فورسز کی مشرقی الغوطہ میں باغیوں کے خلاف لڑائی میں نئی پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز نے دارالحکومت دمشق کے نزدیک واقع قصبے الشیفونیہ پر ہفتے کے روز کم وبیش مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مشرقی الغوطہ میں واقع یہ قصبہ باغیوں کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور یہ دوسرے جنگ زدہ علاقوں کی نسب دارالحکومت کے نزدیک ترین واقع ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے شامی فوج کی اس پیش قدمی کی اطلاع دی ہے لیکن وہاں برسر پیکار ایک باغی گروپ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ سرکاری فورسز نے الشیفونیہ کے نزدیک واقع علاقے الریحان پر چڑھائی کی ناکام کوشش کی ہے لیکن ترجمان نے الشیفونیہ پر شامی فورسز کے کنٹرول کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

مشرقی الغوطہ میں صدر بشار الاسد کی حمایت میں لڑنے والے فوجی اتحاد کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ الشیفونیہ میں لڑائی جاری ہے لیکن اس نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں