.

ابوظہبی: بے پروائی سے سڑک عبور کرنے والے 50 ہزار افراد کو جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بے پروائی سے سڑک پار کرنے والے 50 ہزار سے زیادہ افراد پر جرمانہ عاید کیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بے احتیاطی سے سڑک عبور کرنے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال 50 ہزار 700 شہریوں کو پیدل سڑک پارکرنے ہوئے بے پروائی برتنے پر فی کس 400 درہم جرمانہ عاید کیا گیا ان افراد نے پیدل سڑک پار کرنے کے لیے غیر مختص جگہ استعمال کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ پیدل چلنے والوں کی طرف سے سڑک عبور کرنے میں احتیاط نہ برتنا ہے۔ ایک سال میں گاڑیوں کی ٹکر سے 50 سے زیادہ پیدل چلنے والے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ابوظہبی پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار سڑکوں پر پیدل چلنے والے افراد پر نظر رکھتے ہیں اور جیسے ہی کوئی شخص بے احتیاطی سے سڑک پار کرتا ہے تو اس پر موقع پر ہی جرمانہ عاید کردیا جاتا ہے۔ پولیس نے حادثات سے بچنے کے لیے شہریوں کو سڑک پار کرنے میں احتیاط کرنے اورموبائل فون استعمال کرنے سے گریز کی بھی ہدایت کی ہے۔