سعودی عرب: بچوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی حائل گورنری کی پولیس نے کم عمر بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری ایک ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حائل گورنری کے پولیس ترجمان کیپٹن سامی بن فہد الشمری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج پوسٹ کی گئی تھی جس میں ایک شخص کو کم عمر بچوں کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے کے بعد مشتبہ شخص کی تلاش کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا اور اس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم مقامی باشندہ ہے جس کی عمر تیس سال کے لگ بھگ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں