.

عراقی پارلیمان میں مالی سال 2018 ء کا 88 ارب ڈالرز مالیت کا بجٹ منظور

خود مختار کردستان سے تعلق رکھنے والے ارکان نے ایوان کے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کی پارلیمان نے موجودہ مالی سال 2018ء کا 104 کھرب عراقی دینار ( 88 ارب ڈالرز) حجم کا بجٹ منظور کر لیا ہے۔ پارلیمان کے خود مختار کردستان سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اس بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

ایک کرد رکن اشواق جوف نے کہا ہے کہ ’’ ہم نے ہفتے کے روز سالانہ بجٹ کی منظوری کے عمل کا بائیکاٹ کیا ہے اور ہم اس تجویز پر بھی غور کررہے ہیں کہ ہمارے ساتھ جو غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے،اس کے بعد ہم پورے سیاسی عمل ہی کا بائیکاٹ کردیں‘‘۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمان نے تاخیر سے اس بجٹ کی منظوری دی ہے۔