انقرہ : سکیورٹی اندیشوں کے سبب امریکی سفارت خانہ پیر کے روز بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی خطرے کے سبب پیر کے روز سفارت خانہ عوام کے لیے بند رہے گا۔ تاہم ضرورت کے مطابق ہنگامی خدمات پیش کی جائیں گی۔

امریکی سفارت خانے نے ترکی میں امریکی شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ لوگوں کے بڑے مجمعوں اور سفارت خانے کی عمارت کے قریب آنے سے اجتناب کریں اور مشہور سیاحتی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے اپنی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔ امریکی سفارت خانے نے اُس سکیورٹی خطرے کی نوعیت واضح نہیں کی جس نے اسے بندش پر مجبور کر دیا۔

دوسری جانب انقرہ کے میئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے اضافی اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ یہ پیش رفت امریکی ذرائع کی جانب سے اُن انٹیلی جنس معلومات کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے یا امریکیوں کے قیام کے مقامات کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

سفارت خانے کے مطابق ویزا کے لیے انٹرویوز اور دیگر معمولاتی خدمات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے خدمات کی فراہمی دوبارہ شروع کیے جانے سے قبل اعلان کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں