.

سعودی عرب اورامارات کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں:الجزائر

الجزائر کی منفی پروپیگنڈے پر قطری ذرائع ابلاغ پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک الجزائر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اس کا کوئی اختلاف نہیں۔ الجزائر نے خلیجی ریاست قطر کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے پھیلائے گئے منفی پروپیگنڈے پر بھی کڑی تنقید کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الجزائری وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالعزیز بن علی شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے حوالے سے ان کے ملک کا موقف واضح ہے۔ الجزائر کو سعودی عرب اور امارات کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں۔ ان دونوں ملکوں کے ساتھ کشیدگی سے متعلق قطری میڈیا میں آنے والی رپورٹس من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر کے ذرائع ابلاغ الجزائر اور دوسرے خلیجی ملکوں کےدرمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، الجزائر کے سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات کے ساتھ اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الجزائر کے تمام خلیجی عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور ہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔