.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا قاہرہ میں قبطی کیتھڈرل کا تاریخی دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قبطی عیسائیوں کے سینٹ مارک آرتھو ڈکس کیتھڈرل کا دورہ کیا ہے۔ سعودی ولی عہد کی حیثیت سے ان کا قبطی مسیحیوں کی کسی عبادت گاہ کا یہ پہلا اور تاریخی دورہ ہے۔

انھوں نے کیتھڈرل میں قبطی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ تواضروس دوم سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد نے مصر میں آج مصروف دن گزارہ ہے اور انھوں نے قبل ازیں مصر کی قدیم دانش گاہ جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کے دفتر کا دورہ کیا۔انھوں نے شیخ الازہر سے عالم اسلام اور عرب دنیا کو درپیش مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔

وہ رات کے وقت مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ قاہرہ کے اوپیرا ہاؤس میں ایک تھیٹر شو دیکھنے والے تھے۔اس میں تخریبی نظریات کی درستی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو موضوع بنایا گیا تھا۔