.

عرب شہری کی گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی پولیس کے مطابق سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ روز ایک مقامی عرب شہری نے گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی پولیس اہلکار کچل ڈالے۔ اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ عکا شہر میں ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک بازر میں کار پارکنگ میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ایک فوٹیج میں بھی ایک کار کو پلیٹ فارم پر چڑھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو کچلتی دیکھی جا سکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک نی فوجی پولیس کا ایک اہلکار ہے جب کہ دوسرے دونوں فوجی ہیں۔ تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

تاہم پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے عرب شہری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر متعین ایک سیکیورٹی اہلکار نے فلسطینی کار ڈرائیور پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اسے متعدد گولیاں لگیں۔