.

قطر میں والی بال چیمپئن شپ میں اسرائیلی ٹیم کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی طلبہ اور طالبات کی ٹیموں نے قطر میں منعقد ہونے والی ورلڈ اسکولز والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی۔ طلبہ کے لیے مخصوص اس چیمپئن شپ کا انعقاد 70ء کی دہائی سے ہر دو سال بعد مختلف ممالک میں ہوتا ہے۔

اسرائیلی عہدے داران اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ایونٹ میں اپنے ملک کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔ اسرائیل نے چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یاد رہے اسرائیل کو چھوڑ کر قطر وہ پہلا غیر یورپی ملک ہے جس نے چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیلی کھلاڑیوں نے دوحا میں کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کی۔ چند ہفتوں قبل اسرائیلی ٹینس پلیئر ڈوڈی سیلا نے قطر میں ایک بین الاقوامی چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی۔