جامعہ الازہر اسلام کے دفاع کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے: شہزادہ محمد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سوموار کو مصر کے دورے کے دوسرے روز قاہرہ میں جامعہ الازہر کا دورہ کیا ہے اور شیخ الجامعہ ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جامعہ الازہر اسلام کے دفاع اور عرب دنیا کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ڈاکٹر احمد الطیب نے سعودی ولی عہد کا تاریخی دانش گاہ میں آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے الازہر اور مصری عوام کی جانب سے سعودی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جانب سے الازہر الشریف اور اس کے ممتاز علماء کے اسلام کے تحفظ ودفاع کے لیے کردار کو سراہا اور کہا کہ انھیں ذاتی طور پر اس بات پر فخر ہے کہ الازہر اور اس کے شیخ الجامعہ عرب دنیا میں اسلامی نظریے کے تحفظ کےلیے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انھوں نے سعودی عرب کی جانب سے مصر کے اس قدیم جامعہ کے اعتدال پسندی کے کلچر کے فروغ ،پُرامن بقائے باہمی ، امن اور انتہا پسندانہ نظریے سے نمٹنے کے لیے کردار اور تعلیمی خدمات کی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں