.

جدید سیاحتی سہولیات سے آراستہ الفرسان ریزورٹ کا تعارف!

ریزورٹ کا افتتاح شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل سوموار کو نہرسویز کے مہر میں کئی منصوبوں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں رہ نماؤں نے نہر سویز ٹنلز کا بھی دورہ کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نہرسویز کی ایک نئی ٹنل کا بھی افتتاح کیا۔

مشرقی نہر سویز کے منصوبوں میں ’الفرسان ریزورٹ‘ مصر کے بڑے قومی نوعیت کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ ریزورٹ اسماعیلیہ شہر میں 38 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ لمبائی میں یہ پرانی اور نئی نہر سویز کے درمیان پھیلی ہوئی ہے۔

الفرسان ریزورٹ میں جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے مقامات، تجارتی راہ داریاں اور بازار بھی قائم کیے جا رہے ہیں جب کہ چند میٹر کے فاصلے پر الفرسان صدارتی جزیرہ کے کا ہیڈ کواٹر بھی واقع ہے۔

ریزورٹ میں 307 فلیٹس پر مشتمل کئی پانچ ستارہ ہوٹل،100 دکانوں پر مشتمل تجارتی مرکز اور ایک ثقافتی، سماجی اور اسپورٹس کلب بھی قائم کیا جائے گا۔

اسماعیلیہ کےگورنر میجر جنرل یاسین طاھر کا کہنا ہے کہ الفرسان سیرگاہ شہر کے سیاحتی اور اقتصادی ڈھانچے کو غیرمعمولی طورپر تبدیل کردے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ ریزورٹ عالمی سیاحتی دارالحکومت کا مقام حاصل کرنے کے ساتھ بہترین فن تعمیر اور پرکشش ماحول کی باعث بھی سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے گی۔