روسی طیارہ لینڈنگ کے دوران شام میں گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کا ایک مال بردار طیارہ شام میں روسی ایئر بیس پر گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار تمام 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی وزارت دفاع سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق شام کے ساحلی شہر لطاکیہ کے قریب حمیم ائیر بیس پر جوکہ روس کے زیر استعمال ہے، پر لینڈنگ کے دوران روسی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں سوار تمام 33 مسافر اور عملے کے 6 ارکان حادثے میں ہلاک ہو گئے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ فنی خرابی ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ سات جنوری کو روسی افواج نے کہا تھا کہ انھوں نے حمیم ائیر بیس پر ڈرون حملے کو ناکام بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں