.

سعودیہ کے تعاون سے تیار جامع الازھرکا ولی عہد کے ہاتھوں افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جامعہ الازھر کی ترمیم ومرمت کے بعد تیار کی جانے والی جامع مسجد کا افتتاح آج مصری صدر عبدالفتاح السیسی، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کریں گے۔

یاد رہے کہ جامعہ الازھر کی مسجد کی مرمت کا منصوبہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے تین سال قبل پیش کردہ تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے الازھر کی جامع مسجد کی اندرونی اور بیرونی مناظر پر مشتمل تصاویر حاصل کی ہیں۔ جامعہ الازھر کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں الازھر جامع مسجد کی یہ سب سے بڑی توسیع ہے۔

سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی جامع مسجد الازھر کے ترمیمی منصوبے میں مسجد کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طورپر تبدیل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ مسجد کےفرش، پانی کی پائپ لائن، سیورج، آگ بجھانے کے آلات، مسجد میں ہوا کے آمد واخراج اور آواز کو عالمی معیار پرتیار کیا گیا ہے۔ جامع مسجد الازھر کی تیاری میں حرم مکی کی طرز پر دھاتوں اور دیگر اشیاء کا استعمال کیا گیا۔

خیال رہے کہ جامع مسجد الازھر کی مرمت کا منصوبہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنی وفات سے قبل پیش کیا تھا۔ اس منصوبے میں جامع کے طلباء کے لیے 172 ایکڑ پر مشتمل رہائشی پروجیکٹ بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ جامعہ الازھر کے طلباء کے لیے نصر شہر میں رہائشی اسکیم اور الازھر کے نئے کالجز کا قیام بھی شامل تھا۔