.

میرے والد کو غدّاری سے ہلاک کیا گیا : سلطان بن سحیم آل ثانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سابق امیرِ قطر کے بھتیجے اور سابق وزیر خارجہ سلطان سحیم آل ثانی کے بیٹے شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے ایسی دستاویزات اور شواہد کا انکشاف کیا ہے کہ جو اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان کے والد کو غدّاری کے ذریعے قتل کیا گیا۔

العربیہ نیوز چینل کے پروگرام "مع ترکی الدخیل" میں انٹرویو کے دوران شیخ سلطان نے باور کرایا کہ قطر کی حالیہ پالیسی اندرون اور بیرون ملک مسترد کر دی گئی ہے۔

شیخ سلطان کے مطابق دوحہ میں ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے والے قطری حکام نے اہم دستاویزات چوری کر لیں جو تاریخی رازوں کی حامل تھیں۔

ترکی الدخیل کی جانب سے لیا جانے والا یہ انٹرویو آئندہ بدھ کو پاکستان کے وقت کے مطابق نو بجے العربیہ نیوز چینل پر نشر کیا جائے گا۔