یمن: سعودی فوج کا بریگیڈ حرض شہر کے مضافات کی جانب روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کے لیے قائم سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کی فورسز شمال مغربی صوبے حجہ میں سرحدی شہر حرض کے مضافات کی جانب روانہ ہو گئیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق شہر پر حوثی ملیشیا کا قبضہ ختم کرنے کے لیے جاری فوجی کارروائی کے سلسلے میں سعودی عرب نے ایک بریگیڈ فوج کو حرض شہر کی جانب بھیجا ہے۔

اس دوران شہر میں باغی ملیشیا کے خلاف عکسکری کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے جس میں یمنی فوج کے علاوہ سوڈانی فوج کی محدود شرکت بھی شامل ہے۔

ادھر صعدہ اور حجہ کے محاذوں پر جھڑپوں کے علاوہ یمنی سرکاری فوج کی جانب سے شدید بم باری اور گولہ باری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس دوران سعودی توپ خانوں کی جانب سے بھی باغی حوثی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بم باری کے ساتھ اتحادی طیاروں نے بھی صعدہ اور جوف میں اندرونی راستوں پر حوثی ملیشیا کی کمک پر کئی حملے کیے۔

دوسری جانب صعدہ کے مشرق میں البقع کے محاذ پر یمنی فوج کی انجینئرنگ ٹیم نے عرب اتحاد کی فورسز کی معاونت سے حوثی ملیشیا کی نصب کردہ 150 کے قریب باردوی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات کو ناکارہ بنا دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں