.

یمن : صعدہ میں حوثی ملیشیا کا کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں پیر کے روز شمالی صوبے صعدہ کے علاقے رازح میں حوثی ملیشیا کا کمانڈر اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

یمنی فوج کے سِکستھ بریگیڈ کے نگراں کرنل حمود ہشام نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ عرب اتحادی طیاروں نے جبل الازہور کی چوٹی پر حوثی ملیشیا کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں ملیشیا کا کمانڈر یوسف علی مسفر اور درجنوں باغی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کرنل ہشام کے مطابق یمنی فوج کا چھٹے اور ساتویں بریگیڈ نے رازح میں وسیع عسکری آپریشن شروع کیا اور باغیوں کے کئی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

رازح میں یوسف علی مسفر کی ہلاکت سے قبل گزشتہ ماہ حسن حسین ابو شایف نامی کمانڈر بھی مارا جا چکا ہے۔