یمن میں عرب اتحاد کی کارروائی ، الحدیدہ میں 100 باغی ہلاک اور صعدہ میں 6 گاڑیاں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں اور توپ خانوں نے صعدہ اور الحدیدہ صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کے 100 ارکان کو ہلاک اور 6 عسکری گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق باغیوں کی 6 عسکری گاڑیاں صعدہ صوبے میں البقع کے محاذ پر تباہ ہوئیں۔ یہ گاڑیاں محاذوں پر موجود حوثی ارکان کے لیے عسکری رسد لے کر جا رہی تھیں۔

ادھر مغربی صوبے الحدیدہ کے ضلعے التحیتاء میں اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں 100 حوثی باغی مارے گئے۔

زمینی ذرائع کے مطابق اتحادی طیاروں نے مذکورہ ضلعے کے ساحلی علاقے میں باغیوں کے جتھوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔

ذرائع نے باور کرایا کہ فضائی حملوں میں اعلی پیمانے پر اہداف کو یقینی بنایا گیا۔ اس دوران نشانہ بنائے جانے والے مقام پر موجود حوثی ملیشیا کے تمام عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ علاوہ ازیں باغیوں کے زیر استعمال لڑائی کا سامان بھی تباہ کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں