آنتونیو گوتیریس کا الغوطہ میں انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دینے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے مطالبہ کیا ہے کہ شام بالخصوص دمشق کے نزدیک محصور علاقے الغوطہ الشرقیہ میں انسانی امداد کے قافلوں کو ضرورت مند افراد تک پہنچنے کی "فوری" اجازت دی جائے۔

جنگ بندی کے باوجود شامی حکومت کی فوج کی جانب سے الغوطہ پر بم باری کا سلسلہ جاری ہے۔

گوتیریس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تمام متحارب فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ امدادی قافلوں کو محفوظ صورت میں پہنچنے کی فوری اجازت دیں تا کہ انتہائی ضرورت مند لاکھوں افراد کو بنیادی نوعیت کی اشیاء فراہم کی جا سکیں۔ بالخصوص دوما میں طبّی مواد اور صفائی کے لوازمات سمیت امدادی سامان مقررہ تاریخ یعنی 8 مارچ کو پہنچنا ممکن بنایا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں