.

سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلّقات کی تاریخ پر ایک نظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی اور برطانوی جانب کے بیچ پہلا سرکاری معاہدہ دوسری سعودی ریاست (1819ء - 1889ء) کے دور میں طے پایا۔
مملکت سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود اور برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کے درمیان پہلی ملاقات 17 فروری 1945ء کو مصر کے صوبے الفیوم میں بحیرہ قارون کے ساحل پر واقع "ہوٹل اوبفرج" میں ہوئی۔

سعودی عرب کے دوسرے فرماں روا شاہ سعود بن عبدالعزیز نے 1948ء میں برطانیہ کا دورہ کیا جب وہ مملکت کے ولی عہد تھے۔
پہلی جنگ عظیم کے بعد 1919ء میں شاہ فیصل نے 12 برس کی عمر میں برطانیہ کے دورے میں اپنے والد کی نمائندگی کی۔ برطانیہ میں اُن کا استقبال شاہ جارج پنجم نے کیا۔ یہ سعودی جانب سے برطانیہ کا پہلا دورہ تھا۔

شاہ خالد نے 1943ء میں اپنے بڑے بھائی شاہ فیصل کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ کیمبرج یونی ورسٹی اور اس کی لائبریری بھی گئے۔

شاہ فہد نے 1953ء میں برطانیہ کے دورے میں سعودی عرب کے اُس وفد کی قیادت کی جو ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہوا تھا۔

شاہ عبداللہ نے 2007ء میں ملکہ الزبتھ کی دعوت پر برطانیہ کا دورہ کیا۔

سال 2012ء میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شاہ سلمان کا استقبال کیا جو اُس وقت مملکت کے وزیر دفاع تھے۔
اور اب 2018ء میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ کے تاریخی دورے پر ہیں۔