بچے کو سگریٹ پلانے والا سماج دشمن سعودی شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی پولیس نے سوشل میڈیا پر بچے کو سگریٹ پلانے والے ایک سماج دشمن شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج کی روشنی میں کارروائی کی جس میں ایک شخص کوکم سن بچے کو سگریٹ پلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کی شناخت کے بعد اسے النعیریہ گورنری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مشرقی گورنری کے پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین سالہ بچے کو سیگریٹ پلانے والے شخص کی عمر بیس سال کے درمیان ہے۔ جس بچے کو سگریٹ پلایا جا رہا تھا وہ اس کا عزیز بتایا جاتا ہے۔

پولیس نےملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفیش شروع کردی ہے۔ جلد ہی اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قبل ازیں سعودی وزارت لیبر کے ترجمان خالد ابا الخیل نے کہا تھا کہ بچے کو جبرا سیگریٹ پلانے والے شخص کی شناخت کری لی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں سوشل میڈی پر ایک فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو کم سن بچے کو سیگریٹ پلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس فوٹیج کے منظرعام پرآنے کے بعد سعودی عرب میں عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں