عراق: انتخابات کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ، داعش کا دہشت گرد سیل گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹریٹ کے ایک اعلان کے مطابق موصل میں داعش تنظیم کے ایک سیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے انتہائی اہم نوعیت کی فائلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ یہ سیل آئندہ پارلیمانی انتخابات کے دوران میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

عراقی وزارت دفاع کے زیر انتظام ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس نے دہشت گرد تنظیم داعش کے بچے کھچے عناصر اور غیر سرگرم سیلوں کے تعاقب اور ان کے خاتمے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس حوالے سے تازہ کارروائی میں ملٹری انٹیلی جنس کے دلیر عناصر نے موصل کے جنوبی علاقے العبور میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد سیل کے عناصر کو گرفتار کر لیا۔ بیان کے مطابق پکڑے جانے والے تخریب کاروں کے قبضے سے انتہائی اہم نوعیت کی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں"۔

ڈائریکٹریٹ کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ سیل 12 مئی کو پارلیمانی انتخابات کے موقع پر دہشت گرد کارروائیوں اور شہریوں میں خوف و دہشت پھیلانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں