ولی عہد کی برطانوی وزیر دفاع سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعہ کے روز اپنے دورہ برطانیہ کےدوران برطانوی وزیر دفاع گیوین ولیامسن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نورھ ہولٹ فوجی اڈے پر ہوئی جس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دونوں ملکوں کی جاری جنگ اور اس میں ایک دوسرے کےساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کی نورتھ ہولٹ اڈے پر پہنچنے پر ٹائیفون طیاروں سے انہیں فضاء میں سلامی دی گئی۔ اس کے بعد انہیں اڈے پر گارڈآف آنر بھی پیش کیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر دفاع کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تزویراتی تعاون، دفاعی، فوج، سعودی عرب کے ویژن 2030، مشرق وسطیٰ کے حل طلب مسائل، عالمی تنازعات ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ اور اسے کامیاب بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر مسائل پر دونوں ملکوں کے موقف میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد اور برطانوی ہم منسب نے دفاعی صلاحیتوں میں اضافے، تعاون کو مزید مستحکم کرنے، فوجی صنعت، ٹریننگ، ڈویلپمنٹ، تکنیکی شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دو یاداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ ملاقات کے موقع پر برطانوی وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں