گھمسان کی لڑائی کے بعد صعدہ کے اہم مقامات پر یمنی فوج کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے شمالی مغربی گورنری صعدہ کے رازح کے علاقے کو حوثی باغیوں سے چھڑا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رازح کے وسیع وعریض علاقے کو باغیوں سے چھڑانے کی کارروائی کے دوران خون ریز لڑائی ہوئی تاہم باغی آخر کار فرار ہوگئے۔

بارڈ سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈ سات کے سربراہ کرنل حمود ھشام نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ رازح ڈاریکٹوریٹ مرکز اورجبل القد میں دو روز کے دوران لڑائی کے نتیجے میں 30 باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ نشانہ بازوں نے بھی متعدد حوثی باغی قتل کیے ہیں۔

کرنل ھشام نے بتایا کہ صعدہ کے نواحی علاقےرازح کے بیشتر علاقے ایران نواز حوثی باغیوں سے چھڑالیے ہیں جب کہ بقیہ علاقوں کو بھی باغیوں سے صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج نے الازھور، الحجلا، بنی معین قصبے، الحنکہ اور قلہ فراس سے بھی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں