.

امارات اور سعودی عرب کے درمیان ٹرین کا آغاز 2021ء کے آخر تک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں زمینی اور بحری مواصلات کی وفاقی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ سالم الکثیری نے بتایا ہے کہ دسمبر 2012ء تک امارات کو سعودی عرب سے ملانے والا ریلوے ٹریک تیار ہو جائے گا۔ الکثیری نے یہ بات پیر کے روز دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران بتائی۔

خلیجی ممالک کے بیچ مسافروں اور سامان کی منتقلی کے لیے مقررہ 2100 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کا نیٹ ورک کم از کم تین برس یعنی 2012ء تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سال 2015ء میں جاری سابقہ رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ خلیج کے پورے علاقے میں ریلوے ٹریک کی تیاری کے لیے 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس ٹریک کی مجموعی لمبائی 40 ہزار کلومیٹر ہو گی۔

متعلقہ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے نتیجے میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی بھرپور اضافہ ہو گا۔