.

لیجنڈ فلسطینی لیڈر مرحوم یاسر عرفات کے بچپن کی نایاب تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ کو فلسطین کے لیجنڈ لیڈر مرحوم یاسرعرفات کی چند نایاب تصاویر دستیاب ہوئی ہیں۔ان میں ان کے بچپن کی ایک تصویر بھی شامل ہے۔اس میں وہ اپنی بہن خدیجہ اور بھائی فتحی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

یہ تو معلوم نہیں ہے کہ ان کی یہ تصاویر کب بنائی گئی تھیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ان کی والدہ زہوہ کے انتقال کے بعد بنائی گئی ہوں گی۔والدہ کی وفات کے بعد ان کی دونوں بہنوں انعم اور یسریٰ نے ان کی پرورش کی تھی۔

العربیہ کو یہ تصاویر مرحوم یاسرعرفات کے بھانجے ناصر القدوہ نے فراہم کی ہیں۔انھوں نے العربیہ کے حالات حاضرہ کے ایک پروگرام ’’ سیاسی یادداشتوں‘‘ میں انٹرویو کے دوران میں یہ تصاویر دکھائی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ان تصاویر میں ان کے مرحوم ماموں القدس ( یروشلیم ) میں اپنے دادا سلیم سلیم ابو الاسود کے گھر میں نظر آرہے ہیں۔

مرحوم یاسر عرفات ابو عمار کی کنیت سے بھی جانے جاتے تھے۔ ناصر القدوہ نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ سیاست سے ماورا مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتے تھے۔

یاسر عرفات کی بچپن میں اپنی  بہن خدیجہ  اور بھائی فتحی کے ساتھ تصویر۔
یاسر عرفات کی بچپن میں اپنی بہن خدیجہ اور بھائی فتحی کے ساتھ تصویر۔
یاسر عرفات کی کویت میں 1957ء میں تصویر۔اس وقت ان کی عمر28 سال تھی۔
یاسر عرفات کی کویت میں 1957ء میں تصویر۔اس وقت ان کی عمر28 سال تھی۔
یاسر عرفات 1957ء میں کویت میں  اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ۔
یاسر عرفات 1957ء میں کویت میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ۔