امارات نے قطر پٹرولیئم کمپنی کو کسی قسم کے حقوق دینے کی تردید کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے کہ قطر پٹرولیم کمپنی کو کسی قسم کے امتیازی حقوق نہیں دیے گئے ہیں۔ ذریعے کے مطابق "بندق آئل فیلڈ اپنے جغرافیائی محلِ وقوع کے سبب ابوظبی اور قطر کے درمیان تقسیم ہے۔ انتظامی امور کے حقوق کئی دہائیوں سے ایک جاپانی کنسورشیم کے پاس ہیں۔ حال ہی میں متعلقہ حکومتوں نے اپنے اپنے طور پر اس کنسورشیم کے حقوق کی مدت میں توسیع کی ہے"۔

برطانوی معروف خبر رساں ایجنسی نے منگل کے روز قطر پٹرولیم کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ کمپنی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد البندق کی مشترکہ آئل فیلڈ کی ترقی اور آپریشن کو جاری رکھنا ہے۔ تاہم امارات نے اس امر کی تردید کی ہے۔

قطر پٹرولیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دستخط کیے گئے معاہدے میں ابوظبی میں پٹرولیم سپریم کونسل ، ابوظبی نیشنل آئل کمپنی اور جاپانی کنسورشیئم شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں