کرنسی کے استحکام کے لیے امارات کی سوڈان کو ڈیڑھ ارب دالر کی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات نے سوڈان کی کرنسی کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی کرنسیوں میں اس کی گرتی قیمتوں کی روک تھام کے لیے خرطوم کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ یہ امدادی رقم سوڈان کے مرکزی بنک کو منتقل کی گئی ہے۔

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سونا‘ کے مطابق خرطوم کو کرنسی میں استحکام کے لیے مالی امداد ابو ظہبی کے ترقیاتی فنڈ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران سوڈان کی قومی کرنسی غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں مسلسل زوال کا شکار رہی ہے۔ کرنسی کی گرتی قیمتوں کے باعث درآمدات اور برآمدات پربھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے اور ملک میں ترقی اور شرح نمو کی رفتار بھی کم ہوگئی۔

سوڈان کی حکومت کی طرف سے ملک میں اقتصادی اصلاحات کی کوشش کی گئی مگراس کے باوجود بلیک مارکیٹ میں سوڈانی پاؤنڈ کی قیمت گرتی چلی گئی۔

کچھ عرصہ پیشتر سوڈانی پاؤند کی قیمت ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 6.7 تھی جب کہ حالیہ عرصے میں ایک 18 سوڈانی پاؤنڈز تک جا پہنچی تھی۔

سنہ 2011ء میں دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد سوڈان کی تیل کی تین چوتھائی پیداوار کم ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ امریکا نے سوڈان پر اقتصادی پابندیاں عاید کر رکھی تھیں جس کے نتیجے میں معیشت تباہی کا شکار تھی تاہم گذشتہ برس اکتوبر میں امریکی حکومت نے 20 سال سے جاری اقتصادی پابندیوں کی کڑیاں بہ تدریج کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں