شامی حکومت عصمت دری کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: اقوام متحدہ کی رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ شام میں بشار کی فوج اور اس کی حلیف فورسز نے اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں میں خواتین ، لڑکیوں اور مردوں کے خلاف زیادتی اور جنسی حملوں کا گھناؤنا ہتھکنڈہ استعمال کیا۔ جمعرات کے روز جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں شمار ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ میں جنگی جرائم سے متعلق تحقیق کاروں نے شامی حکومت ، سیاسی اداروں اور بشار انٹیلی جنس کی 20 مراکز میں زیادتی اور عصمت دری کے واقع ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں اپوزیشن کی جماعتوں نے بھی تنازع میں جنسی تشدد کا استعمال کیا "مگر یہ بہت تھوڑے پیمانے پر" ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں