سعودی ولی عہد منگل سے امریکا کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز امریکا کے سرکاری دورے پر منگل کے روز واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد امریکا میں اقتصادی سرمایہ کاری، سیاسی سیکیورٹی بالخصوص ایران کی جانب سے خطے کو درپیش خطرات پر بات چیت کریں گے۔

نامہ نگاروں کے مطابق ولی عہد امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام، خطے میں ایرانی مداخلت، شام کے بحران، یمن میں حوثی ملیشیا کو مذاکرات پر مجبور کرنے اور فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔

شہزادہ محمد بن سلمان دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی ارکان کانگریس، مختلف تھینک ٹینکس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ سعودی ویژن 2030ء میں امریکی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ سٹائٹل سٹی، نیویارک، بوسٹن اور ہیوسٹن کے دورے اور سلیکون کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں