.

شام کے جھنم زار کے مصیبت زدہ بچوں کے دلخراش مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب مشرقی الغوطہ اور ترکی سے متصل کرد اکثریتی علاقے عفرین میں جاری لڑائی کےدوران ایسے ایسے بھیانک واقعات بھی سامنے آئے ہیں جنہیں دیکھ کر پتھر دل بھی پسیج جاتےہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے شام کے جھنم زار کے بعض دلخراش واقعات کی تصاویر اپنے قارئین کے لیے جمع کی ہیں۔ انہیں دیکھ کر شام کےمفلوک الحال عوام بالخصوص بچوں کے کرب کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق پچھلے چند روز کے دوران مشرقی الغوطہ سے 12 سے 16 ہزار افراد نے نقل مکانی کی جب کہ عفرین میں لڑائی کے دوران 48 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

شام میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ذمہ دار دفتر کی ترجمان لینڈا ٹوم نے کہا کہ مشرقی الغوطہ سے شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

دمشق کے قریب اور شمال مغربی شام کے دونوں جنگ زدہ علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں شہری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

شام کے عوام کس مصیبت میں ہیں، اس کی چند جھلکیاں پیش ہیں۔