.

قطر نے حزب اللہ، الحشد الشعبی اور جبہۃ النصرہ کو ایک ارب ڈالر سے نوازا: قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ دوحہ کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ شوائد و قرائن کے انبار کی موجودگی میں دہشت گردی کے لیے اپنی سپورٹ سے انکار کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شدت پسندی کی حمایت قطر کے بحران کا بنیادی محور ہے۔

قرقاش نے یہ بات اتوار کی سہ پہر کی جانے والی ایک ٹوئیٹ میں کہی۔

اماراتی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ قطر نے دہشت گرد جماعتوں پر مشتمل ایک گروپ کو 70 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک کی رقم ادا کی۔ اس گروپ میں حزب اللہ ، الحشد الشعبی اور جبہۃ النصرہ ملیشیائیں شامل ہیں۔