امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقوں کی تصویری جھلکیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور امریکا کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’فرینڈ شپ 2018‘ مملکت کے شمالی علاقے میں ایک ہفتے سے جاری ہیں۔ ان مشقوں میں شاہی گارڈز کی بری فوج کے دستےحصہ لے رہے ہیں۔ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ’friendship exercise‘ مشقوں کی یہ چوتھی مشقیں ہیں جو آئندہ بد تک جاری رہیں گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے امریکا اور سعودی عرب کی مسلح افواج پر مشتمل مشترکہ مشقوں’فرینڈشپ2018‘ کی شمالی علاقے میں ’شمال گراؤنڈ‘ سے لی گئی تصاویر جاری کی ہیں۔

دونوں دوست ملکوں کی افواج پر مشتمل یہ مشقیں بدھ تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں کے دوران ایک دوسرے کی عسکری قابلیت سے استفادہ کرنا، مشترکہ تعاون کا فروغ، پلاننگ، ڈویلپمنٹ، کمانڈ وفیلڈ کنٹرول اور دیگر روایتی اور غیر روایتی جنگی تجربات کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’فرینڈشپ 2018‘ سابقہ مشقوں کا تسلسل ہیں۔ یہ مشقیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جو دونوں ملکوں کی پیشہ وارانہ جنگی صلاحیت کو جانچنے کا بہترین موقع ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں