امریکا: مسافر اور اس کی بیٹی ہتک آمیز طریقے سے طیارے سے باہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا میں ایک مسافر طیارے کے اڑان بھرنے سے چند منٹ قبل اس میں سے ایک شخص اور اس کی بچّی کو اس وجہ سے اتار دیا گیا کہ باپ بیٹی دونوں فضائی سفر سے خوف محسوس کرتے ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ بدھ کے روز شکاگو کے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔

طیارے کے عملے پر یہ انکشاف ہوا تھا کہ مذکورہ شخص اور اس کی بچّی طیارے کے اڑان بھرنے یا شاید فضا میں مکمل طور پر معلق ہونے سے شدید طور پر خوف رکھتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے ایک مرد اہل کار کے ساتھ کافی دیر بحث کے بعد دونوں کو نشستوں سے اٹھا کر طیارے سے باہر جانے پر مجبور کر دیا گیا۔ بعد ازاں "ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز" کا طیارہ شکاگو سے اٹلانٹا روانہ ہو گیا۔

طیارے کے مسافروں میں موجود ایک خاتون الیکسز آرمسٹرونگ نے اپنے موبائل کیمرے سے اس پورے واقعے کی وڈیو بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر دی۔

خاتون نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ "یہ واقعہ ساؤتھ ایسٹ ایئرلائنز کے لیے باعث عار ہے"۔ الیکسز کے مطابق کمپنی نے اس شخص کو اس لیے طیارے سے نکال دیا کیوں کہ اس کی دو سالہ بیٹی طیارے کے اڑان بھرنے سے خوف زدہ تھی اور اپنے لیے مخصوص جگہ پر بیٹھنے کو تیار نہ تھی۔

بدھ سے لے کر ہفتے کے روز تک فیس بک پر اس وڈیو کو 6 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ پانچ ہزار سے زیادہ مرتبہ اس کو شیئر کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں