چاقو حملے کے الزام میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں مار قتل کردیا گیا جب اس نے فوجی اہلکاروں پر چاقو سےحملے کی کوشش کی تھی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود دوسرے فوجیوں نے فائرنگ کرکے فلسطینی حملہ آور کو قتل کردیا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 کے مطابق فلسطینی حملہ آور نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے۔

طبی امدادی ادارے میگن ڈیوڈ اڈوم کے مطابق فلسطینی نوجوان کے چاقو حملے میں ایک ایک یہودی شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کےبعد بیت القدس میں مسلسل کشیدگی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں