.

مدرز ڈے کے موقع پر دبئی کے حکمران نے اماراتی بیوہ کے ساتھ کیا معاملہ کیا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے "مدرز ڈے" کے موقع پر امارات اور اور دنیا بھر کی ماؤں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ یہ دن ہر سال 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

شیخ محمد نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک اماراتی بیوہ خاتون فاطمہ ابراہیم کے گھر میں نظر آ رہے ہیں۔ شیخ محمد نے خاتون کی نیک نامی کا سن کر اس سے ملاقات کی اور اپنی مسرّت کا اظہار کیا۔

شیخ محمد نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ "مدرز ڈے کے موقع پر میں نے فاطمہ ابراہیم سے ان کے گھر پر ملنے گیا جو اماراتی شہری عبید الحلو کی بیوہ ہیں۔ میں نے ان کے بارے میں تعریفی آراء سن رکھی تھیں۔ وہ ایک اماراتی ماں ہیں جس نے خود کو اپنے گھرانے کے لیے محدود نہیں کیا بلکہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں خود کو معاشرے کے لیے وقف کر دیا۔ تمام ماؤں کا شکریہ اور امارات اور دنیا بھر میں تمام ماؤں کو میرا سلام"۔