.

مصری فٹ بالر مواصلاتی کمپنی کو کروڑوں ڈالرکے نقصان کا موجب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی ایک ٹیلی کام کمپنی کو فٹ بال کلب کے ساتھ کیا گیا معاہدہ مہنگا پڑ گیا جس کے باعث کمپنی کو 4 کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دو ہفتے پیشتر مصری ٹیلی کام کمپنی ’ووڈا فون‘ نے براہ راست پارٹنر شپ کے لیے انگلش فٹ بال کلب ’لیورپول‘ کلب کے ساتھ معاہدہ کیا۔ معاہدے پر ٹیلی کام کمپنی کے چیف ایگزیکٹو الیکذنڈر فورمن اور کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیلی ھوگن نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت ووڈا فون کمنپی نے اپنے 43 ملین صارفین کو اس شرط پر مفت منٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا کہ کلب کے کھلاڑی اور مصری فٹ بالر محمد صلاح ایک گول کریں گے۔

اخبار ڈیلی میرر کے مطابق مصری کمپنی نے اپنے صارفین کو محمد صلاح کے ایک گول پر تمام صارفین کو گیارہ منٹ مفت دینے کا اعلان کیا۔ کمپنی کی طرف سے اس سروس کا آغاز بیس مارچ سے موجودہ سیزن کے اختتام تک جاری رہے گا۔

کمپنی نے پیکج ایکٹیویٹ کرنے کے لیے Mo Salah World کو منتخب کرنے کو کہا گیا۔ سروس حاصل کرنے والے صارفین کھیل سے متعلق خبریں، تصاویر اور خصوصی ویڈیوز بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ووڈا فون کمپنی کے فون کال کے اوسط نرخ پچیس پینس ہیں اور گیارہ منٹ میں یہ رقم آسٹریلوی کرنسی میں ایک پاؤنڈ اور ڈالر میں 1.40 ڈالر بنتی ہے۔ اس طرح کمپنی کو اپنے صارفین کو محمد صلاح کی وجہ سے 100 ملین آسٹریلوی پاؤنڈ یا 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرنقصان اٹھانا پڑا ہے۔