اسدی گماشتے کے ہاتھوں شامی شہریوں کی بدترین تذلیل:ویڈیو

بشارالاسد کو صدر قراردینے والوں کو امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں اسد رجیم کے کارندوں کے ہاتھوں مفلوک الحال عوام کا قتل عام اور ان کی منظم انداز میں توہین و تذلیل کا سلسلہ جاری ہے۔ شامی عوام کی تذلیل کیسے کی جاتی ہے اس کے مظاہر روزانہ کی بنیاد پرسامنے آ رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج نے اسد رجیم کی عوام سے نام نہاد محبت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

حال ہی میں مشرقی الغوطہ میں جہاں وحشیانہ بمباری سے قیامت برپا ہے اسدی کارندوں کی جانب سے متاثرین میں امداد تقسیم کی گئی۔ اسدی عناصر الغوطہ میں ایک ٹرک سے لوگوں کو امدادی سامان تقسیم کررہے ہیں۔ امداد تقسیم کرنے والے نام نہاد امدادی کارکن متاثرین کو کہہ رہے ہیں کہ وہ امداد لینے سے قبل یہ اقرار کریں کہ بشارالاسد ان کے صدر ہیں۔ پانچ سال سے مسلسل محاصرے کے شکار الغوطہ کے محصورین کی اس سے بدترین تذلیل نہیں دیکھی گئی جہاں ان کے جذبات کا بھی بری طرح استحصال کیا جا رہا ہے۔

امداد تقسیم کرنے والے اسد نواز رکن پارلیمان محمد قبنض بشارالاسد کی حمایت میں شہریوں سے نعرے بھی لگوا رہے ہیں۔ فوجی لباس میں ملبوس قبنض کی جانب سے شہریوں کو بلیک میل کرنے اور ان کی توہین کرنے کا اس سے بدتر کوئی اور واقعہ نہیں ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں