قطرغلطیوں کی اصلاح کرکے اپنا قبلہ درست کرے:الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے قطر سے اپنی غلطیوں کی اصلاح اور واپس خلیجی دھارے میں شامل ہونے کے لیے موثر اقدامات کرےگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی انتظامیہ سے انسداد دہشت گردی سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قطر اپنی غلطیوں کا ازالہ اور اصلاح کرے گا۔ الجبیر کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد آج ہفتے کو بوسٹن کا خصوصی دورہ کریں گے۔ ان کے اس دورے کےدوران سعودی عرب اور امریکا میں باہمی تعاون کے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے جون بولٹن کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الجبیر نے کہا کہ بولٹن ایک جرات مند شخص ہیں اور ایران کے حوالے سے ان کا موقف معقول ہے۔

الجبیر نے کہا کہ ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کو منظم اور سعودی عرب پر میزائل حملے کیے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ یمن سے نکل جائے اور عالمی قراردادوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔

ایک سوال کے جواب میں الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے کسی دوسرے کی ضرورت نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کےبیانات ہمیشہ عجیب وغریب ہوتے ہیں۔ ایران کو خطے میں دہشت گردی کے فروغ کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں