مصر : اسکندریہ میں سکیورٹی فورسز پر بم حملے میں دو پولیس افسر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں ہفتے کے روز شہر کے سکیورٹی سربراہ کے قافلے پر بم حملے میں دو پولیس افسر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔

مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق شہر کے علاقے رشدی میں معسکر الرومانی شاہراہ پر نصب بم سے میجر مصطفیٰ النمر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وہ قافلے میں موجود نہیں تھے ۔اس لیے وہ حملے میں بچ گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فوج اور پولیس اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کا گھیراؤ کر لیا ہے۔اسکندریہ میں یہ بم دھماکا مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ سے دو روز قبل ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں