.

حوثی شدت پسندوں نے ایک بچے اور نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں ایران نواز حوثی دہشت گردوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز شمالی یمن میں القفز ڈاریکٹوریٹ اور وسطی یمن میں اب کے مقام پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران ایک بچے اور ایک نوجوان کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حوثی شدت پسند ابو قفزی نے نوجوان محمد غالب المرادی کو عبدان القفزی کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔ چند ہفتے قبل حوثیوں نے غالب کے ایک بھائی کو بھی گولیاں مار کرہلاک کردیا تھا۔

خیال رہے کہ غالب المرادی کے بھائی کو حوثیوں نے ایک ماہ قبل قتل کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد حوثیوں نے مقتول کے والد کو اغواء کے بعد ان سے جبرا حلف لیا کہ وہ حوثیوں سے اپنے بیٹےکا قتل معاف کردیں۔

ادھرایک دوسری کارروائی میں حوثیوں نے پندرہ سالہ بچے کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے نادب بعدان ڈاریکٹوریٹ میں 15 سالہ عبدالالہ محمود شجاع کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔