.

مصر:اسکندریہ میں دہشت گردی کے مرکزی ملزم کی شناخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے سیکیورٹی حکام گذشتہ روز اسکندریہ شہر میں ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل پرہونے والے کار بم دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسکندریہ میں دہشت گردی کی کارروائی کے مرکزی ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسکندریہ میں دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

’العربیہ‘ کو قاہرہ سے ملنے والی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ کیمروں کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے۔ دیگر ملزمان کی ٹھکانوں، ان کے فرار کے راستوں کی نشاندہی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے اسکنددریہ شہر میں ایک فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اسکندریہ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ دہشت گرد اسکندریہ کے ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی میجر جنرل مصطفیٰ النمر کو قتل کرنا چاہتے تھے مگر وہ اس واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز اسکندریہ شہر میں شاہراہ الرومانی پر رشدی کے مقام پر ایک کار بم دھماکے میں اسکندریہ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل مصطفیٰ النمر کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس افسر ہلاک ہوگئے تھے۔