اسرائیل کے "آئرن ڈوم" ڈیفنس سسٹم نے غزہ کی سمت 20 میزائل داغ دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق اسرائیل نے اپنے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کے ذریعے غزہ پٹی کی سمت 20 طیارہ شکن میزائل داغ دیے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں حماس تنظیم کا عسکری ونگ القسام بریگیڈز اپنی مشقوں میں مصروف تھا۔ اس دوران بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی مشق کو غلطی سے راکٹ حملہ شمار کر کے اسرائیل کا آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم متحرک ہو گیا۔

اس سے قبل غزہ پٹی کے نزدیک واقع کئی اسرائیلی یہودی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی ٹینک حرکت میں آ گئے اور ریت کی دیواریں قائم کر دی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں