.

الریاض-واشنگٹن کے درمیان 400 ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتے، اہم نکات کیا ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب اور امریکا نے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے بڑےپیمانے پر معاہدے کئے ہیں۔ ایک سال کے دوران امریکا اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تجارتی سمجھوتوں کا حجم 400 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

العربیہ نیوز چینل نے دونوں ملکوں کے باہمی تجارتی حجم کی تفصیلات کے بعض نکات نشر کیے ہیں۔

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اربوں ڈالر کے سمھجھوتوں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے نامہ نگار مایا جریدینی نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے چار سو ارب ڈالر کے منصوبوں کے بعض نکات پیش کیے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:

تیل اور گیس نمایاں سمجھوتے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا کے دوران دیگر اہم امور میں تیل اور گیس کے معاہدے ایجنڈے میں سر فہرست رہے۔ سعودی ولی عہد اقتصادی ویژن 2030ء کے اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ گیس اور گیس سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کے حالیہ دورہ امریکا کے دوران مجموعی طور پر 54 ارب ڈالر کے سمجھوتوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

سعودی عرب کی آئل کمپنی ارامکو نے مختلف امریکی کمپنیوں کے ساتھ 8 سمجھوتے کئے۔ اس کا مقصد آنے والے پانچ برسوں کے دوران توانائی کے شعبے میں سعودی عرب کے اندر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا ہے۔ آنے والےعرصے میں یہ کمپنیاں توانائی کے شعبے میں سعودیی عرب میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی جس کے نتیجے میں 30 ہزار ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ارامکو کے امریکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے دورانSCHLUMBERGER ، HALLIBURTON ، HONEYWELL MC DERMOIT ، NABORS WEATHEFORDGE نمایاں کمپنیاں ہیں۔

ٹیکنیکل شعبے میں دوطرفہ سمجھوتے

ارامکو اور امریکی صنعتی سروسز کمپنی Honeywell کے درمیان معاہدہ طے پایا جس کے نتیجے میں 400 نئی ملازمیں تخلیق کی جا سکیں گی۔

ارامکو اور امریکی کمپنی GE کے درمیان طے پائے معاہدے میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 2020ء تک 750 نئی ملازمتوں کی تخلیق، معدنیات کے شعبے میں کام کرنے والی ’ ALCOA‘ سعودی عرب کے صنعتی شہر راس الخیر میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کرے گی۔ اس منصوبے میں روزگار کے 500 مواقع پیدا ہوں گے۔

Mosaic نے سعودی عرب میں معدنیات کے شعبے میں 4.53 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں 1000 افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔

INDUSTRY CAPITAL SAFANAD سعودی عرب میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

سعودی عرب کی ’سیسکو‘ مملکت میں توانائی کے شعبے میں کھپ، تحقیق اور ڈویلپمنٹ کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔