نھم اور الجوف کے درمیان اہم مقامات پر یمنی فوج کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کی فوج نے شمال مشرقی صنعاء سے متصل الجوف گورنری کے الغیل ڈائریکٹوریٹ اور مشرق میں نھم کے علاقے میں درمیان واقع تزویراتی اہمیت کے حامل متعدد مقامات سے حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مطابق اتوار کے روز یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے جرشب پہاڑی سلسلے کے متعدد اہم مقامات کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

یمن سےفیلڈ ذرائع نے بتایا کہ نھم گورنری میں المیمنہ محاذ پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس دوران دونوں طرف سے ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیار استعمال کیے گئے۔ لڑائی میں سرکاری فوج نے جرشب پہاڑی سلسلے کے متعدد اہم مقامات کو باغیوں سے چھڑا لیا۔ ان میں نھم ڈاریکٹوریٹ اور الجوف کے درمیان واقع الغیل کا علاقہ شامل ہے۔

سرکاری فوج نے نھم، الجوف اور دیگر محاذوں پر لڑائی کے دوران حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے بمباری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیاگیا ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے ایک فوٹیج بھی جاری کی ہے جس میں عرب اتحادی فوج کو حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کرتے دکھایا گیا ہے۔

یمن میں مختلف محاذوں پر جاری لڑائی اور فضائی حملوں میں مزید دسیوں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں