سعودی عرب کے امن کو نشانہ بنانے والی ہر کوشش پسپا کر دیں گے: شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب کے امن و استحکام کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو پورے عزم کے ساتھ ناکام بنا دیا جائے گا۔

شاہ سلمان نے اس موقف کا اظہار منگل کی دوپہر کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس دارالحکومت ریاض کے قصرِ یمامہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خادم حرمین نے برادر اور دوست ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے مملکت پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی بھرپور مذمت کی۔

شاہ سلمان کے مطابق دشمن کی جانب سے ایسی ہر کوشش پر روک لگائی جائے گی جس میں مملکت کے امن و استحکام ، اس کے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں