شامی حکومت اور داعش کے درمیان پراسرار ڈیل، لاشوں اور قیدیوں کا تبادلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش تنظیم اور بشار حکومت کی فورسز کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پایا گیا ہے۔ اس کے تحت چند روز قبل ایک پراسرار معاہدے کے سلسلے میں فریقین کے درمیان ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آیا۔

دمشق کے جنوب میں باخبر ذرائع کے مطابق اس سمجھوتے میں القدم کے معرکے میں مارے جانے والے شامی فوج کے اہل کاروں کی لاشوں کا واپس کیا جانا شامل ہے۔ اس کے مقابل شامی حکومت نے اپنی جیلوں میں قید خواتین کو رہا کیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فریقین کے بیچ تبادلے کا عمل شامی ہلال احمر کی سرپرستی میں مرحلہ وار انجام دیا جائے گا۔

داعش تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ دمشق کے جنوب میں القدم کے علاقے میں اس نے 90% رقبے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں